ETV Bharat / state

رامپور میں کورونا کے 62 نئے مریضوں کی تصدیق - کورونا وائرس

رامپور میں کووڈ-19 کے 62 نئے مـثبت مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اب 588 ہو گئی ہے۔ جبکہ 82 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

رامپور میں کورونا کے 62 نئے مریضوں کی تصدیق

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 2:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں کووڈ-19 کے 62 نئے مـثبت مریضوں کی تصدیق ہو جانے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اب 588 ہو گئی ہے۔ ریڈیکو کھیتان کمپنی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی کورونا کے سبب موت واقع ہو گئی، جبکہ 82 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

رامپور میں کورونا کے 62 نئے مریضوں کی تصدیق

عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف جاری لڑائی کے باوجود کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ضلع رامپور میں 62 نئے مریض آنے کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 588 تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ 82 لوگ شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ریڈیکو کھیتان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی دہلی کے ورلڈ برین ہسپتال میں علاج کے دوران کووڈ 19 کے سبب موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : رامپور: دو روزہ لاک ڈاؤن کورونا سے بچنے کے لیے کافی یا ناکافی؟

آج نئے مثبت مریضوں میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین، جن میں ایس پی آفس، سی ایم او آفس اور تھانہ بھوٹ وغیرہ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو 67 افراد کی پینڈنگ میں پڑی رپورٹ موصول ہوئی جس میں 21 لوگ کورونا پازٹیو پائے گئے۔ جبکہ 46 منفی پائے گئے۔ اس کے علاوہ 17 اگست کو 395 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔

جن میں سے 355 کی رپورٹ موصول ہوئیں، ان میں 9 لوگ مثبت اور 386 منفی شامل ہیں۔ مثبت مریضوں میں دو رپیٹ سیمپل بھی شامل ہیں۔

وہیں 20 اگست کو اینٹیزن ٹیسٹ میں 820 لوگوں کی جانچ ہوئی۔ ان میں 796 منفی اور 24 مثبت تصدیق کئے گئے۔ اس طرح الگ الگ پانچ رپورٹز میں 62 افراد کورونا مثبت تصدیق کئے گئے ہیں۔

جس کے بعد رامپور ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 588 ہو گئی۔ وہیں 82 افراد شفایاب ہوئے ہیں اور ضلع میں اب تک 27 افراد کی کورونا کے سبب موت بھی ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.