ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کے ایک ساتھ 23 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ اس دوران آج کورونا کے سات مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 165 ہوگئی ہے۔ ضلع میں اب تک 19 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
آج 153 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ہیں جس میں سے 23 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مظفر نگر میں جو آج کورونا کے 23 نئے کیسز ملے ہیں ان سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی 605 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج چکی ہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کر کے دی۔