ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں کورونا کے 136 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس طرح سے متاثرین کی تعداد 7566 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، ضلع میں اب تک 51 اموات اور 1514 ایکٹیو کیسز ہی رہ گئے ہیں۔
علی گڑھ میں کورونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نئے کیسز ملنے سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 136 مثبت رپورٹ اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، سرکاری اور پرائیویٹ لیب سے آئی ہیں۔
علی گڑھ میں اب تک کورونا سے 51 اموات، 6001 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھر کو جاچکے ہیں۔ ضلع میں اب صرف 1514 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔
معطل ارکان پارلیمان کا دھرنا ختم، سیشن بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ضلع علی گڑھ کے لوگوں کے لیے راحت کی خبر یہ ہے کہ تقریبا 80 فیصد متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں۔
علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ چند بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور صرف ضرورت کے وقت ہی گھر سے باہر نکلیں۔