ETV Bharat / state

Shia Ulema Will Organize A Conference About UCC: شیعہ علما کی پندرہ جولائی کی دہلی میں کامن سول کوڈ پر میٹنگ

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 12:51 PM IST

شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ سبھی حکومتوں نے مسلمانوں کو تعلیمی اور اقتصادی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی، لیکن اب ہم کو بیدار ہونا پڑے گا۔ جب ملک کے اندر دو فیصد، چار فیصد، پانچ فیصد والی اقوام کو نمائندگی دی جاتی ہے تو شیعہ کمیونٹی جو اقلیت ہے، اسے سیاسی نمائندگی سے محروم رکھا جاتا ہے۔

شیعہ علما کی 15جولائی کی دہلی میں کل من سول کوڈ پر میٹنگ ہوگی

لکھنؤ : آج یوپی پریس کلب میں شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی، مولانا مصطفی علی خاں، مولانا مر زا واحد حسین، مولانا نفیس اختر، مولانا رہبر عسکری ودیگر علما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 75 برسوں کے دوران سبھی سیاسی جماعتوں نے مسلمانوں کا استحصال کیا۔ الیکشن سے قبل بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں اور حکومت تشکیل پانے کے بعد تمام وعدوں کونظر انداز کیا جا تا ہے، جیسا کہ ماضی میں سچر کمیٹی کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے۔
مسلمانوں کو تعلیمی اور اقتصادی طور پر کمزور کر نے کی تقریباً سبھی حکومت نے کو شش کی ہے لیکن اب ہم کو بیدار ہونا پڑے گا جب ملک کے اندر دو فیصد، چار فیصد، پانچ فیصد والی اقوام کو نمائندگی دی جاتی ہے تو شیعہ قوم جو اقلیت ہے اور مسلمانوں میں تقریباً 15 سے 20 فیصد پر مشتمل ہے یعنی 30 کروڑ مسلمانوں میں 5 سے 6 کروڑ شیعہ ہیں۔ اس اقلیتی شیعہ آبادی کو کو نمائندگی سے محروم رکھا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے شیعہ قوم ہر میدان میں پچھڑتی چلی جا رہی ہے، جس کاثبوت یہی ہے کشمیر سے کنہیا کماری تک کسی بھی صوبہ میں یا مرکز میں شیعہ نمائندگی موجود نہیں ہے۔ لہذا شیعہ برادری آبادی کے تناسب سے اپنی حصہ داری کی مانگ کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:AIMIM And RLD Protest میرٹھ میں بی جے پی کے دو لیڈران کی گرفتاری کا مطالبہ

اسی سلسلہ میں شیعہ علما کی ایک کانفرنس 15 ،جولائی 2023 نئی دہلی میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں ملک کے مختلف صوبوں سے سیکٹروں علمأ کے آنے کی منظوری مل گئی ہے۔ اس میٹنگ میں کامن سول کوڈ پر خا ص طور سے گفتگو ہوگی۔ اس کے علاوہ علما شیعہ قوم کے داخلی مسائل و دیگر مسائل کے ساتھ چند دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کر کے 2023 میں متعدد صوبوں کا الیکشن اور 2024 میں مرکزی الیکشن کے سے قبل اپنی مانگوں کو سیاسی جماعتوں کے سامنے رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.