ETV Bharat / state

Workshops in AMU پرسنالٹی ڈیولپمنٹ اور روزگار کی اہلیت پر ورکشاپ

شخصیت کی نشوونما اور روزگار کی اہلیت پر ایک ورکشاپ کا انعقاد ٹرینگ و پلیسمنٹ دفتر جنرل کے اشتراک سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ویمنس کالج کے احاطہ میں منعقد کیا گیا۔ Personality Development And Employability Workshop At AMU

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 11:45 AM IST

ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ کا انعقاد

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس کالج میں مختلف کورسز کے سال آخر کی طالبات کے لئے حال ہی میں شخصیت کی نشوونما اور روزگار کی اہلیت پر ایک ورکشاپ کا انعقاد ٹرینگ و پلیسمنٹ دفتر جنرل کے اشتراک و تعاون سے کیا گیا جس میں انھیں خود اعتمادی اور شخصیت کے ارتقاء سے متعلق مختلف امور کے بارے میں بتایا گیا۔ Personality Development And Employability Workshop At AMU

پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل ،ویمنس کالج) نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس ورکشاپ میں شرکت کے تجربے نے طالبات کو بہت فائدہ پہنچایا ہے،ڈاکٹر منصور عالم صدیقی (ٹرینگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر، ویمنس کا لج) نے کہا کہ ویمنس کالج کی طالبات کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی ورکشاپ ان کے کیریئر میں مددگار ہوگی۔

ڈاکٹر مزمل مشتاق نے مضامین کی گہری معلومات کے ساتھ شخصیت کی نشو ونما کی مہارتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا،سعد حمید (ٹرینگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر جنرل) نے طلباء پر زور دیا کہ وہ شخصیت کی نشونما اور سافٹ اسکلس میں بہتری کے ساتھ اپنے اہداف و عزائم پر توجہ دیں،ڈاکٹر محمد ناظم نے پرکشش سی وی تیار کرنے کے بارے میں قیمتی مشورے دئے، جب کہ ڈاکٹر محمد عارف خال نے پرنسپل انٹرویو پر پریزینٹیشن دیا۔

مزید پڑھیں:AMU Teachers Association Election اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن انتخابات میں پروفیسر چاندنی بی بلا مقابلہ صدر منتخب

اس ورکشاپ کا انعقاد خصوصی طورپر طالبات کے لئے کیا گیا تھا اسی لئے ویمنس کام میں اس کا اہتمام کیا گیا۔ اے ایم یو کا ٹرینگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے لئے اس طرح کے مختلف ورکشاپ اور ٹرینگ پروگرام کا اہتمام کرتا رہتا ہے۔
ٹرینگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر طلباء کو کیمپس پلیسمنٹ کے ذریعے ملازمت کے مواقع بھی فراہم کراتا ہے۔ حال ہی میں بنگلورو کی انٹیلی پاٹ سافٹ ویئر سلوشنز نے اے ایم یو کے مختلف کورسوں کے 14 طلباء کو ملازمت کے لئے منتخب کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.