ETV Bharat / state

نوئیڈا: سائبر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد - नोएडा में साइबर ठगी के बढ़ते मामले

تقریباً 60 فیصد سائبر جرائم دھوکہ دہی کے ذریعے آن لائن رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ آج کل اکثر لوگ لالچ میں آکر سائبر کرائم کا شکار ہوجاتے ہیں۔

نوئیڈا: سائبر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
نوئیڈا: سائبر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 4, 2021, 3:30 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے نمٹنا پولیس کے لیے ایک چیلنج بن رہا ہے۔ اس تناظر میں پولیس کمشنر آفس سیکٹر 108 میں پولیس کمشنر آلوک سنگھ کی صدارت میں سائبر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

نوئیڈا: سائبر ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

پروگرام کے دوران ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر لو کمار، ڈی سی پی، اے ڈی سی پی، اے سی پی، اسٹیشن انچارج اور تینوں زونس کے تقریباً 200 پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں سائبر ایکسپرٹ رکشیت ٹنڈن نے تربیت دی۔

سائبر کے ماہر رکشیت ٹنڈن نے بتایا کہ 'جب سائبر سے متعلق جرائم ہوتے ہیں تو پولیس کا پہلا ردعمل کیا ہونا چاہیے۔ اس موضوع پر تفصیلی معلومات دی۔ ورکشاپ میں بنیادی طور پر متاثرہ کی شکایت کا نوٹس لینے اور اسے فوری مدد فراہم کرنے کے بارے میں معلومات دی گئی۔

اس دوران ایسے ٹولز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں جن کی مدد سے سائبر مجرموں تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی پولیس نے 14 سائبر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا

ٹریننگ کے دوران پولیس افسران کے ساتھ موجود دیگر پولیس اہلکاروں کو بریفنگ دیتے ہوئے پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے بتایا کہ آن لائن خریداری کے حوالے سے اشتہارات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیے جاتے ہیں۔ یہاں جو غیر تصدیق شدہ روابط گردش کررہے ہیں وہ سائبر جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہیں جن سے ہمیں آگاہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 'تقریبا 60 فیصد سائبر جرائم دھوکہ دہی کے ذریعے آن لائن رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ آج کل اکثر لوگ لالچ میں آ کر سائبر کرائم کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اے ڈی سی پی سنٹرل نوئیڈا انکور اگروال نے تربیتی ورکشاپ کی نظامت کے فرائض انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.