ETV Bharat / state

World Cancer Day: عالمی یوم کینسر کے موقع پر بیداری پروگرامز کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) Aligarh Muslim University کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ریڈیو تھیریپی شعبہ اور ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے شعبہ پیریوڈونٹکس و کمیونٹی ڈینٹسٹری نے عالمی یوم کینسر کے موقع پر بیداری پروگراموں Awareness Programs on The Occasion of World Cancer Day کا انعقاد کیا۔

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 7:29 PM IST

ریڈیو تھیریپی شعبہ نے عالمی یوم کینسر پر آرٹ و ادبی مقابلوں کا اہتمام Art and Literary Competitions on World Cancer Day کیا جس میں ملک بھر سے طلبہ نے شرکت کی۔ ایک ویڈیو ڈاکومنٹری بھی ریلیز کی گئی جس میں اس سوال پر توجہ دی گئی کہ ہمارے صحت کےنظام میں کینسر کے علاج کی راہ میں کیا رکاوٹیں آتی What are The Barriers to Cancer Treatment ہے۔

کہانی نویسی کے مقابلہ میں ڈاکٹر جاوید حسن، ایم طلحہ خورشید اور ڈاکٹر انکش جین نے بالتر تیب اول، دوم اور سوم انعامات حاصل کیے۔

اسی طرح نظم نویسی میں ڈاکٹر بشری صدیقی، ڈاکٹر انکیتا سنگھ اور ڈاکٹر دیوانشو شرما، جب کے پینٹنگ میں ڈاکٹر انکیتا پانڈے، سدرہ اشرف اور ڈاکٹر پلک تیواری کو باترتیب اول، دوم اور سوم انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر ایم اکرم نے شواہد پر مبنی طب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کے علاج میں عوامی سطح پر بیداری اور ریفرل نظام کو بہتر بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Brain Tumor Operation in Hyderabad: کیئر ہسپتال نامپلی میں برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن

جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل اور ریڈیو آنکولوجی کے سینئر کنسلٹنٹ پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بھارت میں کینسر کے علاج میں پائی جانے والی خلیج کے مختلف اسباب کی نشاندہی کی۔ انھوں نے اس کے تدارک کی تدابیر بھی بیان کی۔

دوسری طرف ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج کے پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری کی سرپرستی اور صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر وویک کمار شرما، شعبہ کے اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر این ڈی گپتا، پروفیسر ڈاکٹر افشاں، پروفیسر ڈاکٹر نیہا اگروال، ڈاکٹر پرمود کمار یادو اور ڈاکٹر سید امان علی کی نگرانی میں منعقدہ بیداری پروگرام کے دوران لوگوں کو تمباکو کے صحت پر مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایک نکٹر ناٹک پیش کیا گیا اور الیکٹرانک میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے منہ کے کینسر کی علامتوں اور تمباکو کے طویل مدتی مضراثرات کو روکنے کے طریقوں کے بارے میں لوگوں کو معلومات فراہم کی گئی۔

ریڈیو تھیریپی شعبہ کے جونیئر ریزیڈنٹس کے لئے ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا اور سبھی شرکاء کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.