ETV Bharat / state

Annual Function Of Madrasah Jamiat al-Taibat: مدرسہ جامعۃ الطیبات میں سالانہ جلسے کا انعقاد - madrasah jamiat al taibat kanpur

اترپردیش کے شہر کانپور میں مدرسہ جامعۃ طیبات میں سالانہ تعلیمی جلسے کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں قوالی، مشاعرہ اور اداکاری کے سبق آموز پروگرام کے ذریعے سے بچوں کی اصلاحات کی تلقین کی گئی۔ Annual Function Of Madrasah Jamiat al-Taibat

مدرسہ جامعۃ الطیبات میں سالانہ جلسے کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 11:24 AM IST

مدرسہ جامعۃ الطیبات میں سالانہ جلسے کا انعقاد

کانپور میں طالبات کے لیے پہلا دینی تعلیمی مدرسہ جامعۃ الطیبات دلیل پوروہ میں سماجی خدمت گار مرحوم حفیظ احمد صاحب نے 35 برس قبل شروع کیا تھا۔ جس میں عالمیت اور فضیلت کی تعلیم دی جاتی ہے، مدرسہ میں طالبات کی رہائش کے لیے ہاسٹل کا بھی انتظام ہے۔ اس مدرسے کے ذریعہ ہزاروں بچیوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرایا گیا۔ اس جلسے میں قوالی اداکاری کے ذریعہ بچوں میں کی اصلاح کی کوشش کی گئی۔

مرحوم حفیظ احمد صاحب نے کانپور میں مدرسہ جامعۃ الطیبات کا قیام 35 برس قبل کیا تھا اس وقت مسلم بچیوں کے لیے تعلیم کا کانپور میں کوئی معقول انتظام نہیں تھا۔ مسلم لڑکیاں انگریزی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مجبور تھیں، ایسی صورتحال میں دینی فکر رکھنے والے مبلغ اسلام مرحوم حفیظ احمد صاحب نے مسلم لڑکیوں کے لیے مدرسہ جامعۃالطیبات کا قیام عمل میں لایا تھا تاکہ مسلمان لڑکیاں دینی تعلیم سے آراستہ ہو سکے۔ ان کا قائم کردہ مدرسہ آج بھی اپنی راہ پر ترقی کے ساتھ گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:Madrasa-I-Aliya Celebration مدرسہ عالیہ کے ڈیڑھ سوسال مکمل ہونے پر اتوار کو تقریب کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.