ETV Bharat / state

مولانا کلب صادق کی یاد میں تعزیتی جلسہ

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 9:49 PM IST

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور اسلامک اسکالر مولانا ڈاکٹر کلب صادق کا گذشتہ 24 نومبر کو انتقال ہوا تھا جس کے بعد تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے انہیں بھرپور خراج پیش کیا گیا۔

Condolence meeting in memory of Kalbe Sadiq
مولانا کلب صادق کی یاد میں تعزیتی مجلس

مولانا کلب صادق کے انتقال کے بعد ملک و بیرون ملک سے تعزیتی پیامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جو ابھی تک جاری ہے۔ وہیں ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی۔

مولانا کلب صادق کی یاد میں تعزیتی مجلس

سرسی سادات کی مسجد محلہ شرقی سادات میں منعقدہ تعزیتی مجلس میں بھارت کے مشہور و معروف شاعر اہل بیت رضا سرسوی اور مسجد کے امام مولانا میثم عباس، مولانا اصغر کے علاوہ دیگر علما نے شرکت کی۔ مجلس میں عوام کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر شاعر رضا سرسوی نے کہا کہ ڈاکٹر کلب صادق نے ہمیشہ ہندومسلم اور شیعہ سنی اتحاد پر زور دیا جبکہ ان کی تعلیمی خدمات کو بھی کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

میثم عباس نے کہا مولانا کلب صادق کے انتقال سے صرف شیعہ قوم کا نہیں بلکہ بھارت کا نقصان ہوا ہے جس کی بھرپائی ناممکن ہے۔ مولانا کلب صادق کے انتقال کے بعد سے تعزیتی اجلاس کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی یاد میں سمینارز منعقد کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.