گوتم بدھ نگر اتر پردیش محکمہ محصولات کے افسران کی مختلف نوعیت کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یہ کارروائی بقایہ ادارو ں سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔
اسی تناظر میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دادری راجیو رائے اور ان کے ساتھی افسران نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے کے بقایاجات تحصیل میں جمع نہ کروانے کے خلاف گایتری ہاسپیٹلٹی اور ریئلکم پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف ڈرم بجا کر متنبہ کیا اور عوامی طور پر اگاہی بھی کرائی گئی۔
اس کارروائی کے تحت فرم کو ایک مقررہ وقت دیا جاتا ہے۔ اگر اس کے اندر واجبات جمع نہ کروائیں تو متعلقہ افراد کے خلاف وصولی کی سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔