اتر پردیش کے اموڑھا گاؤں کے قریب اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب کسی نے مورتی وسرجن کے دوران مورتی پر گوشت کا ٹکڑا پھینکنے کی جھوٹی افواہ پھیلا دی۔
تفصیلات کے مطابق افواہ پھیلتے ہی لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا اور یہ غصہ فرقہ وارانہ صورت اختیار کر گیا۔
اس دوران شر پسند عناصر نے متعدد دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا جبکہ وسرجن کی جانب جانے والی رام جانكی روڈ پر گوشت کے ٹکڑے بھی ملے تھے جس سے کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے۔
یہ واقعہ اتر پر دیش کے چھاؤنی تھانہ علاقہ کے اموڑھا گاؤں کے قریب پیش آیا۔
اس کی اطلاع ملتے ہی مقمی ایس پی پولیس کی بھاری جمیعت کے ساتھ موقع پر پہنچے اور محاذ سنبھالا، فی الحال حالات قابو میں ہیں، جبکہ پولیس شر پسند عناصر کی تلاش کر رہی ہے۔