ETV Bharat / state

Communal Harmony Conference میرٹھ میں آل انڈیا ملی کانسل کے زیر اہتمام بھائی چارہ سممیلن کا انعقاد

ضلع میرٹھ میں آل انڈیا ملی کانسل کی جانب سے بھارئی چارہ کانفرنس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مختلف کے رہنماوں اور علما کرام کی شرکت کی متوقع ہے۔کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

میرٹھ میں آل انڈیا ملی کانسل کے زیر اہتمام بھائی چارہ سممیلن کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 3:53 PM IST

میرٹھ میں آل انڈیا ملی کانسل کے زیر اہتمام بھائی چارہ سممیلن کا انعقاد

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آل انڈیا ملی کانسل کی جانب سے آج بھائی جارہ سممیلن کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں کے علاوہ سماجی اور سیاسی جماعتوں کے لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ملک سے منافرت کے ماحول کا خاتمہ کیا جا سکے،

پریس کانفرنس کے دوران آل انڈیا ملی کونسل اترپردیش کے صدر مولانا آس محمد گلزارؔ قاسمی نے کہاکہ بھائی چارہ، اخوت ومساوات، قومی یکجہتی اور حب الوطنی ہندوستانی سماج کا لازمی عنصر اور ہماری مشترکہ تہذیب کا اہم حصہ ہیں، ہندوستانی تاریخ وثقافت اس کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔

مولانا گلزار قاسمی نےکہاکہ آؤ بڑھیں بھائی چارہ کی طرف جس میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، بودھ جین وغیرہ سبھی مذاہب کی اہم شخصیات اور مذہبی پیشوا شرکت کرکے باہمی تعاون، قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کی افادیت واہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالیں گے جبکہ سامعین میں مغربی اترپردیش کے بیشتر اضلاع سے نمائندہ حضرات شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Maktaba Jamia Employees مکتبہ جامعہ کے ملازمین کی تنخواہ کی بحالی کا مطالبہ

ایک سوال کے جواب میں مولانا قاسمی نے بتایا کہ بلا فرق وامتیاز مذہب وملت تمام ہندوستانی شہری بھائی چارہ اور اخوت ومحبت کے دھاگے بندھی ہوئی ایک مضبوط قوم ہیں، مختلف نظریات وعقائد، ذات پات، رنگ ونسل اور الگ الگ زبان ومذہب سے وابستہ ہونے کے باوجود ہم سب مشترکہ قومی مفادات کے سلسلہ میں ایک اور گنگا جمنی تہذیب میں یقین رکھتے ہیں، یہی ہماری ”اَنیکتا میں اِیکتا“ ہے اور یہی ہندوستانی سماج کی اصل پہچان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.