ETV Bharat / state

شراوستی میں کمشنر اور ڈی آئی جی کا دورہ

ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کمشنر اور ڈی آئی جی نے محکمے کی جانب کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کمشنر اور ڈی آئی جی نے محکمے کی جانب کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع شراوستی کے کمشنر مہیندر کمار اور ڈی آئی جی دیوی ڈاکٹر راکیش سنگھ نے کمشنری دیوی پاٹن منڈل ضلع شراوستی کا دورہ کرتے ہوئے وہاں پر محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی تیاریوں اور حفاظتی نظام کا جائزہ لیا۔

کمشنر اور ڈی آئی جی نے ضلع شراوستی کے اکبر پور، ٹنڈوا مہنت، جے چند پور، کٹگھرا، دماوار، چندولی وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے کوارنٹین کے لیے منتخب کی گئی عمارتوں کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ انہوں نے عمارت میں معاشرتی فاصلہ کا خیال رکھنے کی ہدایت دی، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے یہاں پر کی گئی حفاظتی بندوبست کا ڈی آئی جی نے جائزہ لیا۔

اتنا ہی نہیں کمشنر دیوی پاٹن منڈل نے کوارنٹین مراکز کے بارے میں معلومات حاصل کیں، کوارنٹین کیے گئے افراد کی خوراک، ادویات، صفائی ستھرائی کے بارے میں معلومات حاصل کیں، اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کمشنر اور ڈی آئی جی نے محکمے کی جانب کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا
ملک میں پھیلی مہلک وبا کورونا وائرس کے پیش نظر کمشنر اور ڈی آئی جی نے محکمے کی جانب کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا

کمشنر نے ضلع میں ضروری اشیائے کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو اشیا کی فراہمی میں کسی طرح کی دشواری نہ ہونے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کرنے اور قیمت سے زیادہ سامان کی فروخت کرنے والے دوکانداروں کی نشاندہی کر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

ڈی آئی جی نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کے تمام تھانوں کی حدود پر سخت نگرانی کریں اور لاک ڈاؤن کے قواعد کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے ضلع کے امن و امان کو مستحکم بنائیں۔

ڈی آئی جی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں پردھان، معززین، اور گاؤں کے چوکیدار وغیرہ باہر سے آنے والے لوگوں سے محکمہ کو آگاہ کریں اور گاؤں کے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائیں۔

کمشنر اور ڈی آئی جی کے ذریعہ لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کیے گئے اور گئو شالہ میں گائے کو روٹی کھلائی۔

اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ یاشو رستگی، پولیس کپتان انوپ سنگھ، ایڈیشنل پولیس کپتان بی سی دوبی، سی ایم او شراوستی، سی ڈی او شراوستی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.