کورونا مثبت ملنے کی وجہ سے کلکٹریٹ کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے اور طے پروٹوکال کے تحت تمام کاروائی کی جا رہی ہیں۔
بارہ بنکی میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں اتوار تک کل 236 ایکٹو کیس تھے۔ پیر کے روز ایک اور مریض کے ملنے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ مریض کلکٹریٹ کا ملازم ہے۔
ملازم کے کورونا مثبت ملنے کے بعد کلکٹریٹ کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ کلکٹریٹ کے تمام دفاتر میں صاف صفائی اور سینیٹائیزیشن کا کام جاری ہے۔ پوری صاف صفائی اور پروٹوکال کے تحت تمام کاروائی ہونے کے بعد منگل کو کلکٹریٹ دفتر عوام کے لئے کھولا جائے گا۔
کلکٹریٹ بند ہونے کی وجہ سے کچہری بھی بند رہی، جس کی وجہ سے کلکٹریٹ میں سناٹا ہی رہا۔