اتر پردیش کے ضلع بریلی میں نومبر کے مہینے میں سردی کا اثر محسوس ہونے لگا ہے۔ تیز دھوپ کے بعد برفیلی ہوائیں چلنے سے سردی کافی بڑھ گئی ہے۔ شام کو تیز ہواؤں کی وجہ سے موسم جلدی تبدیل ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے رواں برس 'لا نینہ 'کی وجہ سے موسم معمول سے زیادہ سرد ہونے کے امکانات ظاہر کیے ہیں اور اب یہ امکانات ابھی سے ہی صحیح ثابت ہونے لگے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ دس برسوں میں یہ نومبر سب سے زیادہ سرد ہے۔
بریلی میں بروز پیر دن میں درجہ حرارت 23 ڈگری رہا تو شام ہوتے ہی پارا گر کر 9 ڈگری تک پہنچ گیا۔ جس کی وجہ سے شام ہوتے ہی سردی محسوس ہونے لگی۔ رات ہوتے ہوتے یہ پارا 3۔7 ڈگری تک رہ گیا ہے۔
بریلی سے محض سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اتراکھنڈ کے پہاڑوں سے آنے والی برفیلی ہواؤں نے موسم کو مزید سرد بنا دیا ہے۔ یہ درجہ حرارت عام دنوں کے مقابلے میں معمول سے چار ڈگری کم ہے۔
گزشتہ دس برسوں میں سنہ 2017ء میں نومبر کا مہینہ سب سے سرد رہا تھا۔ اس برس 23 نومبر کو کم از کم ٹیمپریچر 3۔7 تک گر گیا تھا اور دن میں ٹیمپریچر 26 ڈگری رہا تھا۔
لیکن اب چار برس مکمل ہونے کے بعد نومبر میں کم از کم ٹیمپریچر 3۔7 ڈگری ہی رہا لیکن زیادہ سے زیادہ ٹیمپریچر کا گراف 23 ڈگری تک ہی رہا۔ اس طرح کم از کم 3۔7 اور زیادہ سے زیادہ 0۔23 ڈگری تک ہی رہا جو گزشتہ دس برسوں میں سب سے کم درجہ حرارت رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ یہ نومبر گزشتہ دس برسوں میں سب سے زیادہ سرد رہا ہے۔
سنہ 2010 ء میں 8۔11ڈگری،
سنہ 2011ء میں 6۔12 ڈگری،
سنہ 2012ء میں 2۔10 ڈگری،
سنہ 2013ء میں 2۔10 ڈگری،
سنہ 2014ء میں 2۔10 ڈگری،
سنہ 2015ء میں 3۔13 ڈگری،
سنہ 2016ء میں 3۔11 ڈگری،
سنہ 2017ء میں 3۔7 ڈگری،
سنہ 2018ء میں 4۔8 ڈگری،
سنہ 2019ء میں 3۔10 ڈگری اور سنہ 2020ء میں 3۔7 ڈگری ٹیمپریچر رہا ہے۔
سنہ 2017 اور 2020 میں 23 نومبر کو کم از کم درجہ حرارت3۔7 ضرور رہا ہے لیکن سنہ 2017 میں زیادہ سے زیادہ ٹیمپریچر 0۔26 ڈگری رہا تھا جبکہ اسی دن سنہ 2020 میں 0۔23 ڈگری رہا ہے۔ لہذا نومبر رواں برس کا ماہ نومبر گزشتہ ایک دہائی میں سب سے زیادہ سرد مہینہ ثابت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ دراصل لا نینہ ایک سمندری عمل ہے اس میں سمندر کا پانی ٹھنڈا ہونے لگتا ہے اور اس کا ہواؤں پر بھی اثر ہونے لگتا ہے اور درجہ حرارت بھی متاثر ہوتا ہے۔
جس کی وجہ سے سردی بڑھنے لگتی ہے اور سمندر کے اسی عمل سے سردی اچانک بڑھنے لگی ہے لہذا رواں برس دیگر علاقوں میں سمیت بریلی میں نومبر میں زیادہ سردی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔