ETV Bharat / state

وزیراعلی یوگی، والد کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے - آدتیہ ناتھ کے والد کا انتقال

اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے والد کا آج دہلی ایمس میں انتقال ہوگیا۔ یوگی نے اپنے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'دلی خواہش تھی کہ وہ آخری لمحات میں والد سے ملوں، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ والد کے آخری رسومات میں شریک نہیں ہوسکیں گے'۔

وزیراعلی یوگی والد کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے

author img

By

Published : Apr 20, 2020, 2:46 PM IST

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپنے والد کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے سوگ پیغام میں کہا کہ 'وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھیڑ کو جمع کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ سے بھی اپیل کی ہے کہ 'کم سے کم لوگ آخری رسومات میں شریک ہوں۔ لاک ڈاؤن کے بعد وہ اپنے کنبہ کے ممبروں سے ملنے اتراکھنڈ جائیں گے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ میرے سابقہ آشرم کی شروعات کیے تھے۔ آخری لمحوں میں انہیں دیکھنے کی گہری خواہش تھی۔ لیکن میں اترپردیش کے 23 کروڑ عوام کے مفاد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف ملک کی لڑائی کو آگے بڑھانا اپنے فرض کے احساس کی وجہ سے نہیں کرسکا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ 'والدہ اور سابقہ آشرم کے تمام ممبروں سے بھی اپیل ہے کہ لاک ڈاؤن کا عمل کرتے ہوئے کم سے کم لوگ آخری رسومات کے پروگرام میں شامل ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.