پریاگ راج: ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں ریاستی حکومت کی جانب سے مرحوم عتیق احمد کے قبضے سے خالی کرائی گئی زمین پر ضرورت مندوں کے لیے مکانات تعمیر کرائے گئے ہیں۔ وزیراعلی یوگی آج ضرورت مندوں کے لیے بنائے گئے 76 فلیٹوں کی چابیاں مستحقین کے حوالے کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی سی ایم یوگی 767 کروڑ روپے سے زیادہ کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یوگی کے دورے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
یوگی آدتیہ کے جمعہ کو مجوزہ دورہ کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جمعرات کو بارش ہونے کے بعد بھی لوکر گنج کے لیڈر پریس گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ کے پروگرام اور جلسہ عام کی تیاریاں تیز رفتاری سے مکمل کی جارہی تھیں۔ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے بھی سیکیورٹی کے حوالے سے ہر قسم کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ بارش کے پیش نظر لوکر گنج کے لیڈر پریس گراؤنڈ میں واٹر پروف جرمن ہینگر پنڈال بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پردھان منتری اربن ہاؤسنگ اسکیم کے تحت عتیق احمد کے قبضے سے خالی کی گئی زمین پر بنائے گئے 76 فلیٹوں کے الاٹیوں کو بھی پروگرام میں مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر یوگی اپنے ہاتھوں سے 76 میں سے 25 الاٹیوں کو چابیاں سونپیں گے۔
مزید پڑھیں: پریاگ راج، عتیق احمد کی عمارت منہدم
یوگی کے دورے کے بارے میں موصولہ اطلاع کے مطابق وہ آج صبح 11.30 بجے پریاگ راج پہنچیں گے۔ جہاں وہ لوکر گنج علاقہ میں بنائے گئے پروگرام کے مقام پر پہنچ کر مستحقین کو مکانات کی چابیاں سونپنے کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ وہ مرحوم عتیق احمد کی زمین پر بنائے گئے 76 فلیٹس کو دیکھنے کے لئے بھی وہاں جا سکتے ہیں۔ تاہم جمعرات کی سہ پہر تک وزیراعلیٰ کے دورے کے حوالے سے باضابطہ اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے دورے پر بارش بھی خطرے کی طرح منڈلا رہی ہے اور افسران بھی پریشان ہیں۔