یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورونا وبا کے بارے میں ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے یومیہ مزدوریوں کو امدادی رقم فراہم کی۔
ریاست اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا کی وبا سے لے کر یومیہ مزدوروں کو ڈی بی ٹی کے ذریعے فنڈز فراہم کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا۔
اس اجلاس میں وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے لوگوں کا کام متاثر ہوا ہے۔ اس لیے جتنے بھی ٹھیلا، کھومچا، ریہڑی، رکشہ، ای رکشہ، پلے دار، کلی اور دیگر خدمات مہیا کرنے والے لوگ ہیں۔ ہم نے ان تمام لوگوں کا سروے کرکے انتظامیہ کو ضروری فنڈز مہیا کیے ہیں۔