اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بالی ووڈ فلمی ستاروں سے مزین ایودھیا کی رام لیلا کو منظور ی دے دی ہے، یہ انوکھی تقریب آئندہ 17 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک ایودھیا کے سریو ساحل کے کنارے واقع لکشمن قلع میں منعقد ہونے جارہی ہے۔
اس تقریب میں فلم انڈسٹری کے بہت سے معروف فنکار رام لیلا کے موضوعات پر اپنی پریزنٹیشن دیں گے، اس پروگرام کا اہتمام خاص طور پر دسہرہ کے موقع پر کیا جارہا ہے اور اسے ملک کے بہت سے بڑے چینلز، سوشل میڈیا اور یوٹیوب کے ذریعے پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔
بالی ووڈ فلمی ستاروں سے آراستہ اس ایودھیا کی رام لیلا میں کئی بڑے فلمی ستارے نظر آئیں گے، ان میں بطور بھگوان رام کے طور پر سونو، ماں سیتا کے طور پر کیویتا جوشی ، بندو دارا سنگھ ہنومان، شہباز خان راون کے کردار میں، رضا مراد کو اہیروان کا کردار ملا ہے، روی کشن بھرت، اور منوج تیواری جیسے انگاد شامل ہیں۔