ضلع غازی آباد اورنوئیڈا انتظامیہ کانوڑیوں کی یاترا کے حوالے سے کافی الرٹ ہے،17جولائی سے شروع ہورہی اس کانوڑ یاترا کو تاریخی اور یادگار بنانے کے علاوہ ان کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ صوبہ کے وزیراعلی آدیتہ ناتھ یوگی ان پر پھول بھی برسائیں گے ۔
اس سلسلہ میں غازی آباد کی ڈی ایم ریتو ماہشوری نے کہا ہیں کہ کانوڑیوں کو کسی بھی طرح کی تکلیف یا دشواری نہیں ہونی چاہئیں ۔
انہوں نے اس کے لئے کئی شہروں کا دورہ کرکے جائزہ لیا جہا ں سے کانوڑیوں کو گزرنا ہے ۔
ان کے ساتھ ایس ایس پی سدھیر کمار بھی موجود تھے۔ تمام شہروں کا سروے کرکے اسے فوری درست کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ۔