اترپردیش کے ضلع بجنور میں تھانہ نور پور کے علاقے راجا کا تاج پور میں رسم سگائی کے دوران معمولی کہا سنی پر لڑکی اور لڑکے دونوں کے رشتہ داروں کے درمیان جم کر پارپیٹ ہوئی اور اس درمیان پتھر بازی اور لاٹھیاں بھی چلائی گئیں۔
جس میں تقریبا درجن بھر افراد بری طرح زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولینس کے ذریعے قریب ہی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا ہے۔
راجہ کا تاج پور علاقے میں گزشتہ شام نہٹور سے بلویر دت نامی نوجوان اپنے اہلخانہ کے ساتھ رشتہ لے کر آیا تھا جس کے بعد رشتہ پکا کرنے کی سبھی رسمیں ادا کی جارہی تھی کہ اسی دوران کسی بات کو لے کر لڑکی اور لڑکے کے رشتہ داروں میں ٹھن گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے پتھر ولاٹھی چلنے کی نوبت آگئی جس میں درجن بھر افراد بری طرح زخمی ہو گئے۔
حالانکہ اس پورے معاملے کی شکایت راجہ کا تاجپور پولیس چوکی میں لڑکے کے رشتہ دار چندردت نے کردی ہے، پولیس آگے کی کاررائی کرنے میں مصروف ہے۔