مرادآباد میں ہونے والی اس میٹنگ میں عام آدمی پارٹی کے رکن نے الزام لگایا کہ پارٹی محض اسکول تک محدود ہو کر رہی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرادآباد میں پارٹی کے ارکان زیادہ تر وہ لوگ ہیں، جو اسکول سے وابستہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مرادآباد میں عام آدمی پارٹی ایک اسکول تک ہی سمٹ کر رہ گئی ہے۔
مزید پڑھیں:مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج
اس کے علاوہ میٹنگ کے دوران پارٹی کارکنان نے ضلع صدر جابر حسین پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا پارٹی کو اس لیے فروغ نہیں مل رہا ہے کہ پارٹی اسکول سے باہر نہیں نکل رہی ہے۔
میٹنگ کے دوران تک بحث ہوتی رہی، اس کے بعد عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر جیت سنگھ نے اس معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے خاندان میں اختلافات ہو جاتے ہیں، اسی طرح پارٹی میں بھی ہوگیا تھا، لیکن اب سب ٹھیک ہے۔ کارکنان کی غلط فہمیاں دور کر دی گئیں ہیں۔