اتر پردیش ایس ٹی ایف ٹیم اور غازی آباد پولیس کا بدمعاشوں سے تصادم ہوا اور دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی۔
مرنے والے بدمعاش کی شناخت مہربان نام سے ہوئی ہے جو عادی مجرم تھا اور اس پر کئی مقدمات درج تھے جبکہ اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی تھا۔
اس تصادم میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں بغرض علاج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہلوک بدمعاش گریٹر نوئیڈا میں ہونے والی لاکھوں کی چوری مے معاملے میں پولیس کو مطلوب تھا، اس کے علاوہ اس پر مختلف پولیس اسٹیشنز میں 30 سے زائد مقدمات درج ہیں۔