ETV Bharat / state

میرٹھ نگر نگم کی بورڈ میٹنگ کے دوران بی جے پی اور اپوزیشن کارپوریٹر کے درمیان زبردست ہنگامہ - ریاست اترپردیش

Clash Between BJP And Opposition Councilors میرٹھ ضلع میں واقع نگر نگم کی بورڈ میٹنگ کے دوران بی جے پی اور اپوزیشن کارپوریٹر کے درمیان زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا اور معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

میرٹھ نگر نگم کی بورڈ میٹنگ کے دوران بی جے پی اور اپوزیشن کارپوریٹر کے درمیان زبردست ہنگامہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 3:50 PM IST

میرٹھ نگر نگم کی بورڈ میٹنگ کے دوران بی جے پی اور اپوزیشن کارپوریٹر کے درمیان زبردست ہنگامہ

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے میرٹھ ضلع میں واقع نگر نگم کی بورڈ میٹنگ کے دوران بی جے پی اور اپوزیشن کارپوریٹر کے درمیان زبردست ہنگامہ برپا ہوگیا اور معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا۔حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔

اپوزیشن کے کارپوریٹر کا الزام ہے کہ اس ہنگامی ماحول میں بی جے پی کے کارپوریٹر کے علاوہ بی جے پی ایم ایل سی دھرمیندر بھاردواج اور میرٹھ دکشن اسمبلی رکن و صوبائی وزیر توانائی نے سماجوادی پارٹی کے کارپوریٹر کے ساتھ مارپیٹ کی۔ یہاں تک کہ سماجوادی پارٹی کے دو کارپوریٹر کو سڑک پر دوڑا دوڑا کر پیٹا گیا. اس پورے معاملے پر جہاں میئر جانچ کرا کر ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کیے جانے کی بات کہ رہے ہیں وہیں اپوزیشن کی طرف سے اس معاملے میں ملوث ملزمان پر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں بی جے پی کی خاتون کارپوریٹر نے ہاؤس ٹیکس وصولی معاملے کو لیکر جب ایک ذات برادری اور مذاہب کے وارڈوں پر تنقید کی تو اپوزیشن کی جانب سے ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ،بہوجن سماج پارٹی کے علاوہ انڈین یونین مسلم لیگ اور کانگریس کے تمام کارپوریٹر نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ضلع صدر نے اس پورے معاملے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جس طرح سے بابا بلڈوزر انصاف کے کے لیے سڑکوں پر اترتا ہے کیا یہاں پر بھی ان ملزمان کے گھر پر بلڈوزر کی کارروائی دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بے لگام عزائم اور بے حیائی کو روکنے کے لیے مریمادا پرشوتم کی ضرورت: عارف محمد خان

انہوں نے کہا کہ اگر نگر نگم بورڈ میٹنگ کے دوران ہنگامہ کرنے اور مارپیٹ کرنے والوں پر کارروائی نہیں کی گئی تو آگے تمام اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آگے کس طرح لڑائی لڑی جائیے گی اس پر بھی غور و فکر کیا جائے گا.. وہیں دوسری جانب بی جے پی میئر اور اسمبلی رکن اس پورے معاملے میں اپوزیشن کو سبق سکھانے کی بات کہ رہے ہیں. اور یوگی حکومت کا ڈر بھی دکھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.