اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں واقع حضرت بٹاؤ شاہ بابا کی درگاہ پر سالانہ عرس ہو رہا ہے۔ اس موقع پر درگاہ کے احاطے میں میلے کے ساتھ مختلف ادبی اور ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
اسی ترتیب میں جمعرات کی شب یہاں بچوں کے نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ نعتیہ مشاعرہ میں بچوں نے اپنے کلام اور ترنم سے وہاں موجود تمام سامعین کا دل جیت لیا۔
واضح رہے کہ بٹاؤ شاہ بابا کی درگاہ پر گزشتہ تین روز سے عرس کا اہتمام ہو رہا ہے۔ جمعرات کو بچوں میں ادبی ہنر کو فروغ دینے کے مقصد سے نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔
نعتیہ مشاعرہ میں چھوٹے بچوں نے رسولﷺ کی شان میں نعت تو پڑھی ہی، ساتھ ہی آج کے حساس موضوعات پر نظمیں بھی پیش کیں۔
نعتیہ مشاعرے میں کلام پیش کرنے والے بچوں کا انداز وہاں موجود ہر شخص کو پسند آیا۔ یہی وجہ ہے کہ ان بچوں کو داد کے ساتھ نظرانے کی شکل میں ہزاروں کی رقم بھی حاصل ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: عقیدت و احترام کے ساتھ مکمل ہوا بٹاؤ شاہ بابا کا قُل