ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد تھانہ کندرکی علاقے کے گاؤں ہریانہ میں بچوں کے بیچ ہوئے جھگڑے اور دو طرفہ معمولی تنازعہ کی وجہ سے جھگڑے نے انتا طول پکڑلیا کہ دونوں اطراف کے لوگ شکایت درج کرانے کے لیے تھانے پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ یہ جھگڑا 12 جون کو ہوا، جس جھگڑے میں اچھن احمد اور ان کی اہلیہ خاتون بیگم کے ساتھ ان کے دو بیٹے شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے، جس میں کی اچھن احمد کے بیٹے کو بابو سول لائن ہسپتال علاج کے لیے میں داخل کرادیا گیا۔
اچھن احمد نے حملہ کرنے والے لوگوں پر الزام لگایا کہ دوسری طرف کے لوگ عرفان اور رضوان نے میرے گھر کے لوگوں کو مار پیٹ کر زخمی کردیا۔
مرادآباد کے کندرکی کے سی او مہیندر شکلا نے بتایا کہ دونوں کی طرف سے تحریر آچکی ہے اور دونوں کی طرف سے ہی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگے کی کاروائی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔
اس معاملے کو لے کر اچھن احمد نے انصاف کی گوہار لگاتے ہوئے مرادآباد ایس ایس پی امیت پھاٹک کہ یہاں اپنی درخواست لگائی ہے۔