آج پہلے دن ہی سینکڑوں والدین اپنے بچوں کو ٹیکہ لگوانے پہنچے۔ بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے سماجی دوری کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
صبح سے ہی والدین نے اپنے بچوں کے ساتھ نوئیڈا کے ضلعی اسپتال میں آنا شروع کر دیا۔ طویل وقفے کے بعد آج سے بچوں کے لئے یہ ویکسینیشن شروع ہوئی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں بچوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں باقاعدہ ویکسینیشن نہ ملنے کی وجہ سے بچوں میں دوسرے انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
پانچ سال تک کے بچوں کو جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے قطرے لگائے جاتے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے واقعات میں اضافہ ہونے کے بعد اپریل میں گوتم بودھ نگر میں بچوں کی معمول(روٹین) کی ویکسینیشن روک دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں:
مظفرنگر میں کورونا کے ریکارڈ 55 نئے کیسز
کورونا انفیکشن میں کمی کی وجہ سے آج سے محکمہ صحت نے ایک بار پھر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا شروع کردیے ہیں۔ سیکٹر۔ 30 میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں صبح سے ہی بھیڑ تھی جو شام تک بڑھتی گئی۔