ریاست اتر پردیش Uttar Pradeshکے نوئیڈا Noida کے ضلع سماجی بہبود افسر نے بتایا ہے کہ چیف منسٹر اجتماعی شادی اسکیم Chief Minister's Collective Marriage Scheme کے تحت اجتماعی شادیوں کے لیے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ضلع کے شہری علاقوں کے باشندے نگر پنچایت یا نگر پالیکا پریشد کے ترقیاتی بلاکس میں اجتماعی شادیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کروا کر حکومت کی اس انتہائی اہم اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 51 ہزار فی جوڑے کے حساب سے رقم خرچ کی جاتی ہے، جس میں سے 35 ہزار روپے لڑکی کے بینک سیونگ اکاؤنٹ میں منتقل کردیے جاتے ہیں۔ اس میں 10 ہزار روپئے شادی کے سامان خریدنے کے لیے خرچ کیا جاتا ہے اور 6 ہزار روپئے فی جوڑے کھانے، بجلی، پانی اور خیمے کے انتظام پر خرچ ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں: لکھنؤ: اجتماعی شادی اسکیم کے تحت 3500 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوں گے
انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت اجتماعی شادی میں رجسٹریشن کرانے کے لیے لڑکی کے والدین کا تعلق اترپردیش سے ہونا چاہیے۔ شادی کے لیے لڑکی کی عمر 18 سال سے کم اور دولہا (لڑکے) کی عمر 21 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ درخواست گزار کی سالانہ آمدنی کی حد 2 لاکھ روپے سے کم ہونی چاہیے۔ بچی کا اپنے نام پر بینک اکاؤنٹ ہونا چاہیے۔ درخواست دہندہ، دولہا اور دلہن کے پاس آدھار کارڈ، تعلیمی سرٹیفکیٹ (عمر کے ثبوت کے لیے) ہونا چاہیے۔SC/ST/OBC درخواست دہندگان کے پاس ذات کا سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ اجتماعی شادی کے لیے بیوہ عورت کی بیٹی کو ترجیح دی جائے گی۔