ETV Bharat / state

چیتن چوہان انتقال: مختلف سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت - گورنر آنندی بین پٹیل

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اترپردیش حکومت میں کابینی وزیر اور سابق کرکٹر چیتن چوہان کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور شائقین کے تئیں دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Chetan Chauhan's death: Various political leaders, including Modi, offer condolences
چیتن چوہان انتقال: مودی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں کا اظہار تعزیت
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 10:47 PM IST

کورونا پازیٹیو سابق کرکٹر چیتن چوہان کا آج 73 برس کی عمر میں گروگرام کے میدانتا ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز چوہان کے انتقال پراپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 'چیتن چوہان جی کرکٹ کے کھیل میں خود کی اپنی ایک الگ شناخت بنائی اور بعد میں محنتی سیاستداں کا کردار ادا کیا۔ انہوں نے عوامی خدمت کے شعبہ میں اور اترپردیش میں بی جے پی کو مستحکم کرنے میں موثر کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال سے بہت دکھی ہوں۔ میری ان کے اہل خانہ اور شائقین کے تئیں گہری دلی ہمدردی ہے۔ اوم شانتی'۔

وہیں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی چیتن چوہان کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ نائیڈو نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چوہان کے انتقال سے وہ حیرت میں ہیں، ان کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

نائیڈو نے کہا کہ 'ہندوستان کے سابق کرکٹر، سابق رکن پارلیمنٹ اور موجودہ وقت میں اترپردیش حکومت میں وزیر چوہان جی کی بے وقت موت سے حیرت زدہ ہوں، ان کا جانا ہم سب کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور شائقین کے تئیں میری دلی ہمدردیاں، اوم شانتی'۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی فوجی فلاح و بہبود، ہوم گارڈ، علاقائی سلامتی دستہ اور شہری سلامتی کے رہے وزیر چیتن چوہان کی موت پر افسوس کے ساتھ اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یوگی نے ٹویٹ کیا 'سابق بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی، میرے کابینی رفیق، چیتن چوہان جی کی بے وقت کی موت، رنجیدہ کر دینے والی خبر موصول ہوئی۔ بھگوان شری رام، چوہان جی کے اہل خانہ کو مصیبت کی اس گھڑی کو برداشت کرنے کی قوت اور روح کو اپنے قدموں میں جگہ دیں۔ اوم شانتی'۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مقبول عوامی رہنما کے بطور چوہان نے اپنے محکموں کی ذمہ داری کامیابی سے ادا کی۔ چوہان نے عوامی امنگوں کا ہمیشہ احترام کیا۔ وہ ضلع امروہہ کے نوگاواں سادات سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ دو مرتبہ لوک سبھا رکن بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہان ایک ہردلعزیز کرکٹر بھی تھے اور انہوں نے 40 ٹیسٹ میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ ان کی موت سے سماج، حکومت اور کھیل کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔

اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے بھی چیتن چوہان کی موت پر شدید تکلیف کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعیزیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ چیتن چوہان، نرم گو، محنتی اور متحرک فعال سیاسی رہنما تھے۔ گورنر نے ان کی روح کی تسکین کے لیے دعا کرتے ہوئے اہل خانہ کےتئیں دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وہیں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے لیڈر اور امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے بھی سابق کرکٹر، ممبرپارلیمنٹ اور یوپی کے وزیر چیتن چوہان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

چیتن چوہان امروہہ کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ دانش علی نے اتوار کو ایک پیغام میں کہا کہ سابق کرکٹر چوہان جی کے انتقال کی خبر انتہائی غمزدہ کرنے والی ہے۔ وہ میری لوک سبھا سیٹ امروہہ کے رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں نیز وہ ابھی میرے لوک سبھا حلقہ کی ایک اسمبلی نوگاؤں سعادت سیٹ سے ایم ایل اے اور یوپی میں وزیر تھے۔ ان کی کورونا سے موت کی خبر سے دل کو بہت صدمہ پہنچا ہے۔

بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ کورونا پازیٹو ہونے کے بعد ان سے بات ہوئی۔ انہوں نے اپنی حالت بہتر بتائی تھی۔ لیکن کووڈ پر جیت نہ پاسکے۔ سیاسی اختلافات کے باوجود ہمارے تعلقات اچھے تھے۔ وہ اپنے عہد کے بہترین کرکٹر تھے۔ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔

دانش علی نے کہا 'چیتن چوہان جی کا جانا کرکٹ اور سیاست دونوں کے لئے نقصان ہے۔ اس مشکل گھڑی میں میری دعائیں اورتعزیت ان کے کنبہ اور دوستوں کے ہمراہ ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.