ETV Bharat / state

Chehlum Procession میرٹھ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم جلوس کا اہتمام کیا گیا

میرٹھ میں بھی آج چہلم کے موقع پر عزاداران حسین نے مجالس اور جلوس میں شامل ہوتے ہوئے شہدائے کربلا کی یاد میں ماتم داری کی ۔ ہزاروں عزاداران حسین نے شامل ہوکر اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

میرٹھ میں  حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم جلوس کا اہتمام کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 7:43 PM IST

میرٹھ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم جلوس کا اہتمام کیا گیا

میرٹھ: حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ماہ سفر تک مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ روز عاشورہ کے چالیسویں روز دنیاں بھر کے مختلف ممالک میں امام حسین اور شہدائے کربلا کے72 شہیداں کا چہلم منایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ پھر شہر میں زیدی نگر سوسائٹی اور چھوٹی کربلا گھنٹہ گھر سے جلوس علم برآمد کیے گئے۔

عزاداران نے جوش و خروش سے ماتمی جلوسوں میں شرکت کی اور بارگاہ حسینی میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ عالم انسانیت کا پیغام دینے اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے حضرت امام حسین اور ان ساتھیوں کا پہلا چہلم نہیں منایا گیا تھا۔ اس لیے ہر سال ان چہلم منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Chehlum Juloos In Lucknow لکھنو میں پورے جوش وخروس کے ساتھ چہلم کے جلوس کا اہتمام

جلوس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ امام حسین نے نہ صرف انسانیت کو بچانے کے لیے بلکہ انسانی حقوق کی حفاظت کرنے کے ساتھ ظالم کے خلاف آواز اٹھائی۔ اور ان کو شہادت ملی ۔ان کی اس سی قربانی کو آج نہ سرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں جہاں بھی امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے ہیں۔ وہاں ان کو یاد کیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 1400 سالوں سے بدستور جاری اور ساری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.