اترپردیش کے شہر میرٹھ کی چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں تقسیمِ اسناد (کانووکیشن) پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں اترپردیش حکومت کے نائب وزیر اعلی ڈاکٹر دنیش شرما نے شرکت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ممتاز طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ یونیورسٹی اور تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔
وہیں، شعبہ اردو کے دو طلبہ کو گولڈمیڈل سے نوازا گیا۔ ان طلبا نے مدارس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے نہ صرف خود کو ثابت کیا بلکہ اعلی تعلیم حاصل کر کے یونیورسٹی میں ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
ایوارڈ پا کر طلبہ کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے دوسرے طلبہ کے لئے تعلیم کے مراکز کھولنے کی بات بھی کی۔ دوسری جانب شعبہ کی استاد کا ماننا ہے کی لاک ڈاؤن کے باوجود طلبہ نے محنت کر کے اس مقام کو حاصل کیا ہے یہ شعبے کے لئے فخر کی بات ہے۔
مدارس کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد عصری تعلیم کی دنیا میں خود کو ثابت کر نے والے یہ طلبہ دوسرے طالب علموں کے لیے ایک مثال ہیں۔