ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں آج شعبۂ اردو اور ایوسا سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ خواتین مشاعرے میں جہاں عالمی شہرت یافتہ شاعرات نے اپنے کلام پیش کیے۔ Arrangement of Online Poetry for Women at Chaudhry Charan Singh University
اس کے علاوہ شعر و شاعری سے دلچسپی رکھنے والی طالبات کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے لئے ایک پلیٹ فارم قائم کرنے بھی کوششیں کی گئیں تاکہ شاعری کے میدان میں وہ بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں۔
- مزید پڑھیں:امروہہ میں آن لائن نعتیہ مشاعرہ
آن لائن مشاعرہ کرانے کا مقصد بیان کرتے ہوئے شعبہ صدر ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے کہا آف لائن شاعر کے کلام کو محدود سامعین تک ہی پہنچایا جا سکتا ہے جب کہ آن لائن سے اس کا دائرہ کافی وسیع ہو جاتا ہے اور شاعر کو عالمی شہرت ملتی ہے.