علیگڑھ: علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں طلباء کے لئے بیس اقامتی ہال ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء و طالبات کی رہائش ہے۔ بانی درسگاہ سرسید احمد خان کی والدہ بیگم عزیز النساء کے نام سے منسوب طالبات کے لئے بیگم عزیز النساء ہال موجود ہے جو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال اور یونیورسٹی پروفیسر کوارٹرز کے درمیان واقع ہے جس میں تقریبا 1500 طالبات کی رہائش ہے۔
بیگم عزیز النساء ہال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کو کل دوپہر کی بتایا جا رہا ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گائے ہال کے اندر طالبہ کے پیچھے تیزی سے بھاگ رہی ہے اور پیچھے سے کسی دوسری طالبہ کے چھیخنے کی بھی آواز آرہی ہے اور ایک شخص ہاتھ میں ڈھنڈا لے کر گائے کے پیچھے بھاگتا دیکھائی دے رہا ہے۔ گائے کو طالبہ کے پیچھے بھاگتا دیکھ کر موقع پر موجود دیگر طالبات بھی اننا فانن میں بھاگتی دیکھائی دے رہی ہیں، وائرل ویڈیو میں میوزک بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: G20 Summit 2023 ہر مندوب کے سوٹ پر چاندی کے کونارک چکر
وائرل ویڈیو کے بعد ہال کے اندر طالبات کی حفاظتی انتظامات پر بھی سوال اوٹھ رہے ہیں، وہیں طالبات کا کہنا ہے کہ ہال کے اندر داخل ہونے میں چند منٹوں کی دیری پر بھی ہال انتظامیہ سختی دیکھتا ہے اور گائے کو آسانی سے ہال کے اندر داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ طالبات کا کہنا ہے ایک بڑا حادثہ بھی پیش آسکتا تھا۔ فیلحال وائرل ویڈیو سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کے جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس وائرل ویڈیو نے ہال کے اندر طالبات کے حفاظتی انتظامات پر سوال اوٹھانے پر مجبور کر دیا یے۔