ریاست اترپردیش میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 16 لاکھ 18 ہزار 537 گاڑیوں کا چلان کرنے کے ساتھ ان سے 27 کروڑ 94 لاکھ سے زیادہ رقم جرمانے کے طور پر وصول کی گئی ہے۔
ریاست کے انسپیکٹر جنرل آف پولیس (نظم ونسق) جیوتی نارائن نے جمعرات کی شام کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے 1618537 افرادکا چالان کاٹا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران 54163 گاڑیوں کی سیز کیا گیا، جبکہ جرمانے کے طور پر 27 کروڑ 94 لاکھ دو ہزار 209 روپے وصول کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے 64118 لوگوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ ای سی ایکٹ کے تحت 694 معاملے درج کرائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 81 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست بھر میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 11691 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 20 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 7193 سے زائد ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی تقریباً 4442 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، جبکہ 6971 متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔