اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ٹرانسپورٹ پولیس نے قوانین کی اندیکھی کرنے والے 442 افراد کا منگل کو ای۔ چالان کیا۔
پولیس ترجمان نے آج شام کو بتایا کہ آمدورفت پولیس کی جانب سے لکھنؤ شہر کے مختلف چوراہوں پر دو پہیہ گاڑی پر بغیر ہیلمٹ، تین سوار، بغیر نمبر گاڑی اور اوور اسپیڈ وغیرہ کے ضمن میں چیکنگ کی گئی۔
اس دوران ٹیموں نے دو پہیہ گاڑی پر ہیلمٹ نہ لگانے والے 145، تین سواری بٹھانے والے 20، مخالف سمت میں گاڑی چلانے والے 26 اور نوپارکنگ میں 92 افراد کا چالان کیا گیا۔
مزید پڑھیں:جونپور: آٹھ موٹر سائیکل کے ساتھ تین ملزم گرفتار
چار پہیہ گاڑی پر سیٹ بیلٹ نہ لگانے والے 35 افراد کا چالان کیا گیا۔ اس کے علاوہ دیگر معاملوں میں 55سے زیادہ افراد کا چالان کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس دوران پولیس نے جرمانے کے طور پر تین لاکھ 24 ہزار روپے وصول کئے ہیں۔