ETV Bharat / state

دہلی: سی ایف آئی کی گرفتاری پر پی ایف آئی کی شدید مذمت - Illegal arrest of CFI leaders

پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے اترپردیش پولیس کے ذریعہ سی ایف آئی رہنماؤں کی غیر قانونی طور پر گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دہلی: سی ایف آئی کی گرفتاری پر پی ایف آئی کی شدید مذمت

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 2:51 PM IST

ریاست اترپردیش میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے یوپی پولیس کے ذریعہ سی ایف آئی رہنماؤں کی غیر قانونی طور پر گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہاتھرس معاملہ میں اتر پردیش حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا اتر پردیش میں فساد کرانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے بعد عتیق الرحمٰن، صحافی صدیق سمیت طلباء تنظیم سی ایف آئی کے عہدیداروں کی گرفتاری کی گئی۔

اس معاملے میں ہوئے گرفتاری پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس غیر قانونی گرفتاری سے پتہ چلتا ہے کہ یوگی حکومت میں متاثرہ کے اہل خانہ ملاقات کرنا جرم ہے۔

ویڈیو
واضح رہے کہ یوپی میں امن و امان کی ناکام صورتحال کو چھپانے کے لیے بی جے پی حکومت نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو اس سے قبل بھی دہلی فسادات سے جوڑنے کی کوشش کی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ یوپی پولیس سازش کے تحت اس معاملے سے توجہ ہٹانہ چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ یوپی حکومت کے ذریعہ اپنائے جانے والے دیگر ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت سی ایف آئی کے رہنماؤں اور صحافی صدیق کپن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.