ETV Bharat / state

بارہ بنکی: 115 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

آج بارہ بنکی میں مشن شکتی مہم کے تحت تقریب منعقد کر 115 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس طرح کی تقریبات منعقد کرنے کا مقصد مختلف حلقوں میں کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا اورانہیں کچھ بہتر کرنے کے لئے متاثر کرنا ہوتا ہے۔

115 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا
115 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا
author img

By

Published : Aug 21, 2021, 6:40 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں مشن شکتی مہم کے تیسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر ایک خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور گورنر آنندی بین پٹیل کے آن لائن خطاب کے بعد ضلع میں مختلف حلقوں میں نمایاں کام انجام دینے والی 115 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ضلع کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں ہوئی اس تقریب میں کنیا سُمنگلا اسکیم سمیت مختلف اسکیم سے مستفیض خواتین کو سند بھی تقسیم کی گئی۔

مزید پڑھیں:یوگی حکومت صرف نام بدلنے میں مصروف: منجیت نوٹیال

اس موقع پر ضلع ترقی افسر ایکتا سنگھ نے بتایا کہ ایسی تقریبات سے مختلف حلقوں میں کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور وہ کچھ بہتر کرنے کے لئے متاثر بھی ہوتی ہیں۔

115 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

انہوں نے بتایا کہ مشن شکتی پروگرام مسلسل چلنے والا پروگرام ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ ہم خواتین کو مختلف موضوعات کے تئیں بیدار کرتے ہیں۔ انہیں حکومت کی تمام پالیسیوں کے بارے میں بتاتے ہیں تاکہ وہ وقت پر ان کا فائدہ لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس پروگرام سے دور دراز کے علاقوں کی خواتین بیدار ہوں گی اور یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.