ریاست اُترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں اقلیتی بہبود و ترقی کے ساتھ مسلسل سماجی کاموں میں سرگرم رہنے والی تنظیم فیسم (فورم فار ایجوکیشنل اینڈ سوشل ایڈوانسمینٹ) کی جانب سے کانگریس کے نو منتخب ضلعی صدر محمد محسن کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں شرکت کی اور محسن قدوائی کو مبارکباد پیش کی۔
خیال رہے کہ محسن قدوائی کافی طویل عرصے سے فیسم کے رکن رہے ہیں اور فیسم تنظیم بلا تفریق سماجی کاموں میں سر گرم رہتی ہے۔
موحسن قدوائی کے اعزاز میں تمام مذاہب اور مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں اور دانشوران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام دانشوران نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ محسن قدوائی اپنی محنت اور اخلاق کے دم پر سیاست میں بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بارہ بنکی کے مشہور و معروف وکیل اخلاق احمد نے اپیل کی کہ 'پارٹی کوئی بھی ہو ہمیں اپنے بھائیوں کو کامیاب کرنے کے لیے سیاسی پابندیوں سے الگ ہو کر ان کی مدد کرنی چاہیے۔'