ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے پروفیسر ضیاء الدین فلاحی کی دو کتابیں ”رطب ویابس“ اور”تنویرات“ کا رسم اجراء اے ایم کے وائس چانسلر کی اہلیہ ڈاکٹر حمیدہ طارق نے کیا۔ مذکورہ کتابوں کا رسم اجرا شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے دفتر میں منعقد یک روزہ بین الاقوامی سمینار میں کیا گیا۔ ”رطب ویابس“ اور”تنویرات“ کتابوں کے مصنف پروفیسر ضیاء الدین فلاحی نے گمنام شخصیتوں اور ان کے کارناموں کو محفوظ کرکے انہیں تاریخ کا حصہ بنادیا ہے۔ رطب ویابس نامی کتاب دراصل مصنف کی بائیس سالہ صحافتی خدمات کا مجموعہ ہے جس میں علوم اسلامیہ کے فروغ کو احسن طریقہ سے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔
چار ابواب پر مشتمل یہ کتاب علم وادب کا بہترین گلدستہ پیش کرتی ہے۔ مثلاً اس کتاب میں تفسیر،حدیث، فقہ وکلام، سیرت، تاریخ، علم وتحقیق، تصنیف وتالیف خطابت وکتابت، دعوت وارشاد، تہذیب وثقافت اور ادب وانشاء جیسے علمی موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی اہمیت یہ ہے کہ اس کی بیشتر خبریں قومی اخبارات کی زینت بن چکی ہیں۔ ڈاکٹر ضیاء الدین فلاحی نے دوسری کتاب ”تنویرات“ میں اپنے مرحوم دوست ڈاکٹر منور حسین فلاحی کے ادبی وتحقیقی مقالات، اصلاحی وعلمی تراشوں، ترجموں، اداریوں اور تبصروں کویکجا کیا ہے جو تحقیقات اسلامی، فکرونظر، تہذیب الاخلاق، رفیق منزل، اور حیات نو جو کے اے ایم یو کے رسالے ہیں ان میں شائع ہوچکے ہیں۔۔جن تحریروں کے اندر ادبیت، عصری حسیت، مقصدیت، اور تنقیدی قدریں نمایاں ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر ضیاء الدین نے مزید کہا کہ منور حسین نے شعبہ اردو کی خدمت ایک فرض شناس استاد کی حیثیت سے کیا تھا، اتنا ہی نہیں بلکہ درس وتدریس، سمیناروں کے انعقاد اور شعبہ کے مجلات کی ترتیب وتدوین میں نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ ادارہ تحقیق وتصنیف میں اسکالرز کی تربیت اور معروف سہ ماہی مجلہ ”تحقیقات اسلامی“ سے ان کا گہرا تعلق تھا۔ انھوں نے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) کے آرگن، ”رفیق منزل“ دہلی کی ابتدائی میں ادارت کرکے طلبہ تحریک کی سرپرستی کی تھی۔
مزید پڑھیں:Aligarh Muslim University قرآنک اسٹڈیز مرکز میں پی ایچ ڈی کورس کا آغاز، اے ایم یو انتظامیہ کا فیصلہ