اتر پردیش: این ڈی اے امیدوار دروپدی مُرمو کی صدارتی انتخابات میں جیت پر ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں رکن اسمبلی اور وزیر مملکت کپل دیو اگروال نے بی جے پی کارکنان کے ساتھ شہر کے مرکزی چوراہے پر کانوڑیوں کو مٹھائی کھلا کر جیت کا جشن منایا۔ Celebrations at Muzaffarnagar for Draupadi Murmu becoming President کپل دیو اگروال نے کہا کہ 'وزیر اعظم کی یہ سوچ ہے کہ سبھی کے چہروں پر مسکان آئے وزیراعظم سبھی کو ساتھ لے کر چلتے ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو۔' انہوں نے کہا کہ 'دروپدی مرمو کی جیت پر ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔' Kapil Dev Aggarwal on PM Modi
یہ بھی پڑھیں: Life of Draupadi Murmu: دروپدی مرمو 'فرش سے عرش' تک کے سفر کی کہانی ہیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو نے صدارتی انتخاب جیت لیا۔ وہ پہلی خاتون صدر ہیں جو ملک کی آزادی کے بعد پیدا ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو کو ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کرمبارکباد دی۔ ان کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا بھی موجود تھے۔انہوں نے بھی نئی صدر کو مبارکباد پیش کی۔