ETV Bharat / state

سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر جوہر یونیورسٹی میں تقریبات کا اہتمام - urdu khabar

ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی میں سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر آن لائن اور آف لائن پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔

سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کے موقع پر جوہر یونیورسٹی میں تقریبات کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 13, 2021, 10:45 AM IST

محمد علی جوہر یونیورسٹی میں سوامی وویکانند کا یوم پیدائش تزک واحتشام سے منایا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے ایک جانب جہاں مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا، تو وہیں دوسری جانب قومی سطح کے ویبینار کا اہتمام کرکے سوامی وویکانند کی حیات و خدمات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

خبر کے مطابق سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کی مناسبت سے محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن اور آف لائن تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے فن کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر پوسٹر سازی، شستہ زبانی اور تحریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

بعد ازاں ویبنار میں کشاگر شری واستو نے استقبالیہ خطاب کے دوران سوامی وویکانند کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ سوامی جی نے سماج میں پھیلی برائیوں اور غلط رسم و رواج کے خلاف جدوجہد کی اور لوگوں کو بے جا رسم و رواج سے نکل کر علم کے میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی تعلیمات کو دوسروں تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر کملیش اور ڈاکٹر ریکھا سروہی نے بھی حاضرین کو خطاب کیا۔ انہوں نے سوامی وویکانند کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ان کے نمایاں کارناموں پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر کلچرل سکریٹری ڈاکٹر گلریز نظامی نے بھی سوامی جی کی زندگی پر سیر حاصل گفتگو کی۔

اس سے قبل مضمون نگاری کے مقابلے میں ماہ پارہ اول، احتشام الحق دوم، منتہی قاضی سوم جبکہ پوسٹر سازی میں عمرہ معظم اول، رابعہ دوم، یسریٰ جمشید سوم اور ڈبیٹ مقابلے میں سشیل اول، اصفیہ دوم، عطیہ سوم، شستہ زبانی مقابلے میں احتشام الحق اول، عطیہ ربی دوم، ماہ پارہ سوم مقام حاصل کرنے والے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.