ETV Bharat / state

جماعت رضائے مصطفیٰ کی 105واں سالانہ جشن کے موقع پر درگاہ اعلیٰ حضرت پر تقریب

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 2:22 PM IST

اس سال تنظیم ”جماعت رضائے مصطفیٰ“ کا 105 واں سالانہ جشن منایا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس تنظیم کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی نے خود تشکیل دیا تھا۔

جماعت رضائے مصطفیٰ کی 105واں سالانہ جشن کے موقع پر درگاہ اعلیٰ حضرت پر تقریب
جماعت رضائے مصطفیٰ کی 105واں سالانہ جشن کے موقع پر درگاہ اعلیٰ حضرت پر تقریب

بریلی میں درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی سے وابستہ تنظیم ”جماعت رضائے مصطفیٰ“ کا سالانہ جشن، خاندانِ اعلیٰ حضرت کی عظیم الشان شخصیت تاج الشریعہ کی درگاہ پر بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ اس جشن میں منعقدہ تقریب میں مسلم معاشرے کی بہتری، مذہبی اور کاروباری اطوار مضبوط بنانے کے منصوبے پر زور دیا گیا۔

حال ہی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں فاضلے بریلوی کا 103 واں ”عرس رضوی“ گزشتہ ماہ اکتوبر میں منایا گیا تھا۔ جماعت رضائے مصطفیٰ، درگاہ اعلیٰ حضرت سے وابستہ سب سے قدیمی تنظیم ہے۔

تنظیم کے سالانہ جشن کی تمام تقریبات، درگاہ تاج الشریعہ کے سجادہ نشین، جماعت کے صدر قاضی القضاۃ مفتی حضرت عسجد رضا خاں کی سرپرستی میں اختتام پزیر ہوئے۔اس موقع پر جماعت رضائے مصطفیٰ کے قومی نائب صدر سلمان میاں نے جماعت کی تشکیل، مقاصد، اہمیت اور ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت کی کارکردگی کا مقصد اعلیٰ حضرت کی کتابوں کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی مذہبی، سماجی، روزگار اور اخلاقی خامیوں کو دور کرنا اور ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلے بریلوی نے اپنے دورِ حیات میں ایک درجن سے زائد زبانوں میں 72 موضوعات پر تقریباً 1400 سے زائد کتابیں لکھیں تھیں۔

دعائیہ تقریر میں قاضی القضاۃ مفتی حضرت عسجد رضا خاں نے سلسلہ ئے عالیہ قادریہ رضویہ سے وابستہ افراد سے آپس میں اتفاق، اتحاد، اخلاص سے رہنے کی ہدایت کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپس میں محبت اور مروت قائم کرکے ایک دوسرے کے لیئے مدد کا جزبہ پیدا کریں۔ کسی دیگر سیاسی جماعتوں پر منحصر ہونے کے بجائے خود مختار ہونے کی کوشش کریں۔ بچوں کو دینی اور دنیاوی علم سکھانے کے لیئے ضرور کوشاں رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.