ETV Bharat / state

Twin Tower Corruption ٹوئن ٹاور میں ہوئی بدعنوانی کی سی بی آئی جانچ کی جائے، عآپ - یوپی نیوز

نوئیڈا سیکٹر93A میں منہدم کیے گئے سپرٹیک ٹوئن ٹاور میں بدعنوانی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف مظاہرہ کیا اور ACEO پروین مشرا کو ایک میمورنڈم دیا۔ AAP On Twin Tower Corruption

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 10, 2022, 10:14 PM IST

Updated : Sep 10, 2022, 11:01 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے نوئیڈا کے عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر بھوپیندر سنگھ اور ترجمان اے کے سنگھ کی قیادت میں پارٹی کارکنان کی جانب سے دیئے گئے میمورنڈم لکھا گیا ہے کہ سپر ٹیک ٹوئن ٹاور میں ہوئی بدعنوانی میں اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری صنعت، انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ اور نوئیڈا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیت تمام افسران کی سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعے جانچ ہونی چاہیے۔ Twin Tower Corruption

وزیر اعلیٰ کے نام دیے گئے میمورنڈم میں بتایا گیا کہ سپرٹیک ٹوئن ٹاورز میں بہت زیادہ کرپشن ہوا ہے۔ اس کی SIT تحقیقات ابھی تک ادھوری ہے۔ اس میں کئی بڑے اہم ملزم افسران کو بچایا جا رہا ہے۔ ان افسران کی نگرانی میں سپرٹیک ٹوئن ٹاور تعمیر کیا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانچ میں جن افسران اور ملازمین پر الزام ثابت ہوا ہے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ CBI Should be Investigated in Twin Tower Corruption Says AAP

سی بی آئی اور ای ڈی سے تحقیقات کا مطالبہ Demand CBI and ED investigation

عام آدمی پارٹی کے ترجمان پروفیسر اے کے سنگھ نے کہا کہ ایس آئی ٹی نے بہت صاف گوئی کے ساتھ اصل بدعنوانوں کو تحقیقات سے باہر کردیا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ نے کارروائی کے دوران نوئیڈا اتھارٹی کے پرنسپل سکریٹری، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیت کئی افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سپر ٹیک کے خلاف ثبوت سپریم کورٹ کے سامنے رکھتے ہوئے ان ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن اب تک سپرٹیک ٹوئن ٹاورز کی بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اربوں روپے کے کرپشن ان افسران کی سرپرستی میں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ٹوئن ٹاورز کے کرپشن کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتی ہے۔ AAP On Twin Tower Corruption

یہ بھی پڑھیں: Twin Towers demolished نوئیڈا کا سُپر ٹیک ٹوین ٹاور زمیں دوز

Last Updated : Sep 10, 2022, 11:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.