ETV Bharat / state

'ہاتھرس معاملے کی سی بی آئی تفتیش گمراہ کن ہے'

اترپردیش کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے ہاتھرس معاملے کی سی بی آئی تفتیش کے حکم کو ملک کی عوام کو اس حساس مسئلے پر گمراہ کرنے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 4, 2020, 8:04 PM IST

ajay kumar lallu
ajay kumar lallu

اجے کمار للو نے کہا کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس آئی ٹی کی تفتیش پر کسی کو بھروسہ نہیں تھا اور اب سی بی آئی تفتیش ملک اور ریاست کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

اجے کمار للو نے کہا کہ اتر پردیش ریاست خواتین کے خلاف جرائم میں سرفہرست ہے۔ ہاتھرس کی بیٹی انصاف کے لیے فریاد کر رہی تھی، علاج کے لیے سسک رہی تھی، اس کے اہل خانہ انصاف کے لیے حکومت سے فریاد کر رہے تھے لیکن یوگی حکومت اس بیٹی کو انصاف اور علاج دے نہیں سکی، اس کے برعکس بیٹی کے لیے انصاف کی لڑائی لڑنے والوں کا استحصال شروع کر دیا گیا۔

کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے گزشتہ روز ہاتھرس جنسی زیادتی کی متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔

متاثرہ کے اہل خانہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کی عدالتی تحقیقات کروائی جائے، ایسے میں کانگریس کا مطالبہ ہے کہ پورے معاملے کی ہائی کورٹ کے سٹنگ جج کی نگرانی میں سی بی آئی تفتیش کروائی جائے۔

کانگریس اراکین اسمبلی کی پارٹی کی رہنما آرادھنا مشرا مونا نے صحافیوں سے کہا کہ راہل اور پرینکا گاندھی متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے گئے تو انہوں نے پانچ مطالبات رکھے جن میں معاملے کی عدالتی تفتیش، ڈی ایم کی برخاستگی شامل ہیں۔

متاثرہ کا اہل خانہ جاننا چاہتا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کی بیٹی کی لاش رات میں کیوں جلائی گئی اور بار بار انہیں کیوں ڈرایا، دھمکایا جا رہا ہے۔

اس معاملے میں متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ 'پولیس نے جو لاش نذر آتش کی ہے وہاں سے وہ پھول چن کر لائے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں معلوم کہ یہ پھول انہی کے بیٹی کے ہیں یا کسی اور کے۔ ان پانچوں سوالوں کا جواب ریاست کے وزیر اعلیٰ کو دینا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.