بدایوں: ضلع کے اساواں تھانہ علاقے کے تحت گاؤنٹرا پٹی علاقے میں اتوار کی رات اپنی ماں کے ساتھ سوئی ہوئی بچے کو بلی لے گئی۔ گھر والے شور مچاتے ہوئے بھاگے تو بچہ بلی کے منہ سے نکل کر چھت سے صحن میں گر گیا۔ صحن میں گر کر بچہ دم توڑ گیا۔ گھر والوں نے صبح بچے کی لاش کو سپرد خاک کر دیا۔
دراصل یہ سارا معاملہ اساواں تھانہ علاقہ کا بتایا جا رہا ہے۔ لواحقین کے مطابق ریشماں نے 15 روز قبل دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔ جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھی۔ دونوں بچے بستر پر سو رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک بلی وہاں آئی اور معصوم ریحان کو اٹھا کر لے گئی۔ اچانک بچے کے رونے کی آواز پر لواحقین بھاگے تو بچے کو وہاں نہ ملنے پر خوفزدہ ہوگئے۔
مزید پڑھیں:Street Vendors Protest اسٹریٹ وینڈرز کے سامان ضبط، سینکڑوں دکانداروں کا ہنگامہ
بچے کے رونے کی آواز پر وہ چھت پر پہنچے تو دیکھا کہ بلی بچے کو نوچ رہی ہے۔ لواحقین نے شور مچایا تو بلی گھبراہٹ میں وہاں سے بھاگ گئی۔جبکہ بچہ چھت سے صحن میں گر کر فوت ہوگیا۔ معصوم کی موت سے لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔لواحقین کے مطابق بلی گزشتہ کئی روز سے گھر میں گھوم رہی تھی لیکن لواحقین کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ بچے کو اٹھا لے گی اور ایسا واقعہ پیش آئے گا۔