سینئر سپرنٹنڈنٹ آشیش تیواری نے بتایا کہ مسجد کے فریق اقبال انصاری نے رام جنم بھومی تھانے میں بین الاقوامی شوٹر ورتکا سنگھ اور دیگر کے خلاف تحریر دی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جانچ کرنے کے بعد کاروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ رام جنم بھومی بابری مسجد کی یومیہ چل رہی سماعت میں بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری نے اپنے وکیل کے ذریعے اس کی اطلاع سپریم کورٹ کو بھی دی تھی۔
تیواری نے بتایا کہ اس پورے واقعہ کے بارے میں سپریم کورٹ کو بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں لیکن انصاری کی ابھی بھی کوئی سکیورٹی نہیں بڑھائی گئی ہے جو پرانی سکیورٹی تھی اسی کو برقرار رکھا گیا ہے۔پورے معاملے کی خفیہ محکمے سے جانچ کرانے کے بعد ان کی سکیورٹی کے اضافے کے بارے میں غور کیا جائےگا۔
قابل ذکر ہے کہ تین ستمبر کو بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری کی رہائش گاہ پر ایک خاتون نے آکر مبینہ طور پر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بابری مسجد کا مقدمہ واپس لے لو اور پھر بات بڑھنے پر وہ مارپیٹ پر آمادہ ہوگئی انصاری کے مطابق خاتون خود کو بین الاقوامی شوٹر ورتکا سنگھ بتائی تھی