ETV Bharat / state

خاتون کی جنسی زیادتی کے معاملے میں معطل ڈی ایس پی کے خلاف کیس درج - پرتاپ گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے حکومت کی ہدایت پر خاتون کو محبت کے جال میں پھنسا کر عصمت دری کرنے کے معاملے میں یہاں تعینات رہے معطل ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ (سرکل افسر ) کے خلاف منگل کی تاخیر شام عصمت دری سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔

عصمت دری
عصمت دری
author img

By

Published : Jul 7, 2021, 2:16 PM IST

ضلع کے تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے حکومت کی ہدایت پر خاتون کو محبت کے جال میں پھنسا کر عصمت دری کرنے کے معاملے میں یہاں تعینات رہے معطل ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ (سرکل افسر ) کے خلاف منگل کی تاخیر شام عصمت دری سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی نے بتایا کہ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ نونیت نائک یہاں پٹّی سرکل میں سرکل افسر کے طور پر 2019 میں تعینات رہے ،الزام ہے کہ مدھیہ پردیش کی ایک خاتون کو انہوں نے محبت کے جعال میں پھنسا کر شادی کرنے کا جھانسہ دے کر اس کا جسمانی استحصال کرتے رہے اور اس کی عصمت دری کی ،اور بعد میں شادی سے منع کر دیا ۔

مزید پڑھیں :میرٹھ: اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی کی تھانہ میں خودکشی

خاتون نے حکومت میں شکایت کی ،جہاں تحقیقات میں معاملہ صحیح پایا گیا ۔شاہجہاں پور میں تعیناتی کے دوران انہیں پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے ۔حکومت کی ہدایت پر تھانہ کوتوالی پٹّی پولیس نے نونیت نائک کے خلاف عصمت دری سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ۔پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کراکر بیان درج کیا ۔خاتون کا بیان عدالت میں بھی درج کرایا جائے گا ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.