ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد تقریباً ڈیڑھ برس کے بعد پولیس نے اداکارہ سوناکشی سنہا سمیت پانچ افراد کے خلاف دھوکہ دہی کے کیس درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ سوناکشی پر الزام تھا کہ انہوں نے دیڑھ برس قبل اڈوانس 29 لاکھ روپے ایک تقریب کے لیے لیا تھا اور وہ اس تقریب میں شامل نہیں ہوئی تھیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پورٹل پر شکایت کے بعد پولیس نے اس کیس میں کارروائی کی ہے، جبکہ سوناکشی گذشتہ برس اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے مرادآباد آئیں تھیں۔
واضح رہے کہ مرادآباد کے کٹگھر تھانے علاقے کے رہنے والے ایوینٹ مینیجر پرمود شرما نے اداکارہ سوناکشی سنہا کو 'انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ' کے لیے ٹیلنٹ فل آن اور ایکسیڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے ذریعے بلایا تھا۔
یہ تقریب 30 ستمبر سنہ 2018 کو دہلی کے شری فورڈ آڈیٹوریم میں ہونی تھی، جس کے لیے سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر ایک پروموشن ویڈیو جاری کی تھا۔
اس تقریب میں شرکت کے لی 29 لاکھ 92 ہزار روپے دیے گئے تھے، نیز ابھیشیک سنہا کو چھ لاکھ 48 ہزار روپے ادا کیے گئے تھے، جس کے بعد سوناکشی سنہا ایونٹ میں حصہ لینے نہیں آئیں، جس کی وجہ سے ایونٹ کے منیجر کو 50 لاکھ کا اضافی نقصان اٹھانا پڑا۔
پرمود شرما نے اس کی شکایت کٹگھر پولیس سٹیشن میں کی، اور شکایت درج نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد سوناکشی سنہا 14 اگست کو اس معاملے کے سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے مرادآباد آئیں۔ ایک ہوٹل میں دو گھنٹے رکنے کے بعد وہ اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے بعد چلی گئیں۔
پروموڈ نے اس پورے معاملے کے بارے میں دوبار وزیراعلی کے پورٹل پر شکایت کی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی اور سوناکشی سنہا کے خلاف دفعہ 420، 406 میں چارج شیٹ درج کی۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر سنہ 2018 کو سوناکشی سنہا کو ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ اس پروگرام میں شریک نہیں ہوئیں، جس کے بعد میں نے ان کے خلاف کٹگھر پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے۔