ETV Bharat / state

Case Registered Against Loni BJP MLA: بی جے پی رکن اسمبلی کے اشتعال انگیز نعرہ پر کیس درج

author img

By

Published : Jan 28, 2022, 4:20 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی باد کے لونی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گرجر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Case Registered Against Loni BJP MLA

بی جے پی رکن اسمبلی کی اشتعال انگیز نعرہ پر کیس درج

لونی بارڈر پولیس اسٹیشن نے لونی سے رکن اسمبلی نند کشور گرجر کے خلاف اشتعال انگیز بیان، نعرہ دینے اور اپنے دفتر میں حامیوں کے ساتھ کووڈ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Case Registered Against Loni BJP MLA ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ لونی کے ریٹرننگ آفیسر سنتوش کمار رائے کا کہنا کہ گرچہ بی جے پی رکن اسمبلی نے اشتعال انگیز بیان کیس میں اپنا جواب داخل کیا ہے، جسے الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔

ویڈیو

لال باغ پولس چوکی کے انچارج ونود کمار اہلوت کے مطابق انتخابات اور کووڈ-19 کے پھیلاؤ کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے یوپی میں کسی بھی امیدوار کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ لیکن بی جے پی امیدوار نند کشور گرجر اپنے حامیوں کے ساتھ لونی، بلرام نگر میں اپنے دفتر کے صحن میں ڈھول بجا کر انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خود نند کشور گرجر بھی ڈھول بجا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی نے ایک اشتعال انگیز نعرہ بھی لگایا، جس پر انہیں نوٹس بھیجا گیا ہے۔ Case Registered Against Loni BJP MLA

پولیس نے وائرل ویڈیو اور تحریر کی بنیاد پر دفعہ 188، 269,505B کے تحت رپورٹ درج کی ہے۔ تحقیقات کے بعد رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی جائے گی۔'

لونی سے رکن اسمبلی و بی جے پی امیدوار نے پریم نگر کالونی کے قریب اپنا انتخابی دفتر کھولا ہے۔ یہاں سے انہیں نامزدگی کے لیے جانا تھا۔ کارکنوں کا ہجوم دفتر پر جمع ہوگیا۔ وہاں موجود زیادہ تر لوگ ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا گائیڈ لائنز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ یہاں بھی اشتعال انگیز اور متنازع نعرہ دوبارہ دہرایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ نا 'علی نہ باہو بلی' صرف بجرنگ بلی۔ اس متنازع نعرے پر ریٹرننگ آفیسر نے چار روز قبل نوٹس جاری کیا تھا اس کے باوجود انہوں نے کلیکٹریٹ میں وہی نعرہ دہرایا۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.