ETV Bharat / state

Case Filed Against Sadhvi Annapurna Bharti: نماز جمعہ سے متعلق متنازع بیان پر سادھوی اناپورنا کے خلاف مقدمہ درج

علی گڑھ میں سادھوی اناپورنا بھارتی نے نماز جمعہ سے متعلق متنازع بیان دیا تھا جس سے متعلق تھانہ گاندھی پارک میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سادھوی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Case Filed Against Sadhvi Annapurna Bharti for Making Provocative Statements

Case Filed Against Sadhvi Annapurna Bharti
سادھوی اناپورنا کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 6, 2022, 11:03 PM IST

علی گڑھ: سادھوی اناپورنا بھارتی Sadhvi Annapurna Bharti نے تھانہ گاندھی پارک بی داس کمپاؤنڈ میں اپنی آفس پر میڈیا پر ایک متنازع بیان دیا تھا اور ایک اشتعال انگیز پوسٹر بھی لگایا تھا۔قابل ذکر ہے کہ سادھوی نے اپنے بیان میں جمعہ کی نماز میں ہونے والی بھیڑ کو بند کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سادھوی نے اپنے بیان میں جمعہ کی نماز کے دن کو دہشت گردی کا دن قرار دیا تھا، اور اس نے صدر جمہوریہ کو اپنے خون سے ایک خط لکھا جس میں صدر جمہوریہ سے جمعہ کی نماز کو بند کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

نماز جمعہ سے متعلق متنازع بیان دینے پر سادھوی اناپورنا کے خلاف مقدمہ درج

اس معاملے میں ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے کہا کہ سادھوی کے متنازع بیان کی بنیاد پر ان کے خلاف آئی پی سی 153A/153B/295A/298/505 کے تحت پولیس اسٹیشن گاندھی پارک میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تفتیش جاری ہے، متعلقہ مجسٹریٹ کی جانب سے انہیں نوٹسز بھی جاری کی گئی ہے۔ تھانہ گاندھی پارک میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سادھوی نے کہا کہ یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے، جو واقعات بیان کیے گئے ہیں، وہ سچ ہیں، اور سچ کو سامنے رکھ کر اگر کسی کے ضذبات مجروح ہورہے ہیں تو اس کے لیے معذرت، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی کوئی مجبوری ضرور رہی ہو گی لیکن انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP on Insult of Religious Personalities: بی جے پی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے، نپورشرما کے متنازع بیان سے کنارہ کشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.